صوبائی درارلحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی درارلحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے رہائشی فیاض کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 8لاکھ اور شاہدرہ ٹاؤن افضل کے گھر سے دوڈاکو دو لاکھ کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے۔ راوی روڈ میں جنید کی دکان سے دوڈاکوؤں نے 37ہزاراورٹاؤن شپ میں واقع بیکری سے تین ڈاکو ؤں نے 10ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔فیکٹری ایریا میں محمداحمد سے دولاکھ گلبرگ میں جاویدسے ایک لاکھ 37ہزار،اقبال ٹاؤن میں اکرام سے ایک لاکھ اور مو ٹرسائیکل ،مسلم ٹاؤن میں فاروق سے 91ہزار،سمن آباد میں عمر سے 35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ گلبرگ سے شاہد،غالب مارکیٹ سے منیر،گرین ٹاؤن سے اسجد،ٹاؤن شپ سے عامر، ستوکتلہ میں تنویر،وحدت کالونی سے مراد،مزنگ سے یونس،شالیمار سے فیاض کی مو ٹرسائیکلیں اور شادمان سے امداد اور ڈیفنس سی میں رفاقت کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -