پانامہ لیکس معاملہ کو طول دیکر بالاخر دفن کردیا جائیگا،ممتاز بھٹو

پانامہ لیکس معاملہ کو طول دیکر بالاخر دفن کردیا جائیگا،ممتاز بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد ( تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے میرپور بھٹو میں مختلف وفود نے ملاقاتیں
(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
کیں۔ ان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہاکہ ڈیڑھ سال بعد میں فرانس، انگلینڈ اور امریکا گیا، جہاں دوستوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ بیرونی ممالک میں وہاں کی حکومتوں نے اپنی عوام کے لئے ملک کو جنت بنا دیا ہے اور اشیاء خرد و نوش سمیت ضرورتِ زندگی کی ہر چیز انتہائی سستے داموں میں دستیاب ہے اور عوام سکون کی زندگی گذار رہے ہیں مگر۔ یہاں کوئی سہارا دینے والا نہیں ہے، بیکار حکمرانی، رشوت خوری کی انتہا، ضروریات زندگی کی ہر چیز کی قلت، اس حد تک کہ کراچی جیسے شہر میں انتہائی شدید گرمی میں نہ پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی گیس، جس کے خلاف شہری سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں جبکہ حکمران کہیں بھی نظر نہیں آ رہے ہیں، ان تمام مشکلات کا مرکز اندرونی سندھ میں لاڑکانہ بنا ہوا ہے، جہاں زرداریوں نے بالو کا مقام چھوڑ کر بھٹوؤں کے نام میں چھپ کر آکے اپنا مرکز بنایا ہے، یہاں نہ کوئی آئین اور نہ ہی کوئی قانون کی حکمرانی ہے، اگر ہے تو زرداری اور ان کے نوکروں اور چھاڑتوں کی ہے، باقی کسی کی نہیں سنی جاتی۔حال ہی میں پاناما لیکس معاملے نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے اور یہاں یہ معاملہ مجرموں کے حوالے کیا گیا ہے، جو اس کو طول دیکر بلا آخر دفن کر دیں گے، اس قسم کا تجربہ پہلے والی کرپشن اور غیر ملکی بینک اکاؤنٹس پر شور مچایا گیا مگر وہ بھی صحر ا میں پانی کی طرح سوکھ کر صاف ہوگیا، اسی طرح پاناما لیکس کا بھی وہ ہی حشر ہوگا ۔ ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ عید الفطر کے بعد سابقہ سندھ نیشنل فرنٹ کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔