مولابخش چانڈیو اور وہاب عباسی کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

مولابخش چانڈیو اور وہاب عباسی کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیوا ور مشیر قانون مرتضی وہاب عباسی نے جمعرات کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے جناح اسپتال میں ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔دونوں رہنماؤں نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کی اہلیہ کی علالت کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔