کراچی ، سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

کراچی ، سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعہ کو چیف منسٹر ہاؤس میں طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں سندھ کے آئندہ مالی سال 2016-17 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ جمعہ کو گرین لائن بس منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ یہ منصوبہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک ہو گا ۔ بورڈ آفس سے اس منصوبے کو گرین لائن سے منسلک کر دیا جائے گا ۔