کراچی :حب ریور روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلافاحتجاج ، سڑک بند

کراچی :حب ریور روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلافاحتجاج ، سڑک بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حب روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج سے سڑک پر ٹریفک جام ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے تنگ مظاہرین نے حالات سے تنگ آ کر حب روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا جس سے حب ریور روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا ۔ سڑک کی بندش سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ماہ رمضان میں بجلی اور پانی کی بندش سے شہریوں کو رمضان میں سحری اور افطاری کے سلسلے میں شدید مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالے ۔