خورشید ملک ڈائریکٹر پروگرام ریڈیو پاکستان تعینات‘ نوٹیفکیشن جاری

خورشید ملک ڈائریکٹر پروگرام ریڈیو پاکستان تعینات‘ نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے ملتان سے تعلق رکھنے والے خورشید ملک کو ڈائریکٹر پروگرام (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
ریڈیو پاکستان تعینات کر دیا ہے۔ قبل ازیں وہ ریڈیو اسلام آباد میں بطور کنٹرولر پروگرام کام کر رہے تھے۔ اس ضمن میں وزیراعظم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری ملنے پر خورشید ملک کو خصوصی مینجمنٹ گریڈ میں تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ خورشید ملک 2008 تا 2013بطور اسٹیشن ڈائریکٹر ملتان تعینات رہے۔ جبکہ اس سے قبل وہ پروڈیوسر، سینئر پروڈیوسر اور پروگرام منیجر بھی ریڈیو ملتان میں کام کرتے رہے ہیں۔