ملتان میٹرو بس ‘مختلف اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

ملتان میٹرو بس ‘مختلف اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ملتان میٹرو بس سسٹم کیلئے مختلف آسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کر لی ہیں۔ تین سالہ کنٹریکٹ پر ہونے والے ان آسامیوں کیلئے انتہائی پرکشش معاوضے کا اعلان کیاگیا ہے۔ ان آسامیوں میں منیجر آپریشن ٹیکنیکل، ڈپٹی مینجرز، آئی ٹی ایکسپرٹ نیٹ ورکنگ کی آسامیاں شامل ہیں جنہیں ایک لاکھ پچپن ہزار روپے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔ اس طرح اسسٹنٹ مینجر ایڈمن اینڈ ہیومن ریسورس،اسسٹنٹ مینجر الیکٹریکل،اسسٹنٹ مینجرآپریشن، اسسٹنٹ مینجر مکینیکل،اسسٹنٹ مینجر سکیورٹی، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر، ایڈمن آفیسر، آڈٹ اسسٹنٹ، اکاؤنٹس اسسٹنٹ، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، نیٹ ورک انجینئر، آپریشن سپروائزر، فیلڈ انسپکٹرز، سرویلنس آفیسر کی درجنوں آسامیاں شامل ہیں۔امیدواروں سے20 جون تک www.apply.pma.punjab.govt.pk کے ایڈریس پر آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ البتہ ڈرائیور کی آسامی کیلئے سادہ کاغذ پر سیکرٹری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک لاہور کے پتے پر درخواست دی جا سکتی ہے۔