جناح پارک سے پیپلز کالونی تک فلائی اوور کی کارپیٹنگ جاری ہے‘ شاہدنجم

جناح پارک سے پیپلز کالونی تک فلائی اوور کی کارپیٹنگ جاری ہے‘ شاہدنجم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی )ڈائریکٹر میٹرو بس پراجیکٹ پیکج فائیو شاہد نجم نے کہا ہے کہ جناح پارک نیو ملتان سے پیپلز کالونی تک میٹرو بس منصوبے کے فلائی اوور کے کاریڈور کی کارپیٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔اڑھائی کلومیٹر طویل فلائی اوور پر میٹرو بس کاریڈور کی کارپیٹنگ تین یوم کے اندر مکمل ہو (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
جائیگی۔وہ پیکج فائیو پر روڈ کارپیٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس پیکج کے ٹریک کی کل لمبائی 5.5کلومیٹر ہے۔جن میں سے 3کلومیٹر آن گراؤنڈ ٹریک ہے۔انہوں نے کہا کہ آن گراؤنڈ ٹریک کے ساتھ کیرج وے کی کارپیٹنگ کا تمام کام مکمل ہوچکا ہے۔شاہد نجم نے بتایا کہ کیرج وے اورسروس روڈ کے درمیان بیرئیر کو پینٹ کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر میٹرو بس پراجیکٹ نذیر احمد چغتائی نے بتایا کہ پیکج فور پر اللہ وسایا چوک سے چونگی نمبر 14کے درمیان اور پیکج تھری پر منظور آباد سے حافظ جمال روڈ کی طرف روڈ کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔ڈائریکٹر میٹرو بس پراجیکٹ ون اور ٹو خالد پرویز نے اس موقع پر بتایا کہ پیکج ٹو پر سائنس کالج سے افشار چوک تک روڈ اسفالٹ مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ پیکج ون پر زکریا یونیورسٹی سے سبزہ زار کالونی تک کارپیٹنگ مکمل کر لی گئی اور اب سبزہ زار سے سائنس کالج کے درمیان سیکشن پر کام جاری ہے۔
شاہد انجم