گلبرگ کالونی سے 30 سالہ نو جوان کی سرکٹی نعش برآمد ‘ ایک شخص گرفتار

گلبرگ کالونی سے 30 سالہ نو جوان کی سرکٹی نعش برآمد ‘ ایک شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) معصوم شاہ روڈ کے قریب مکان کے 30سالہ شخص کی سر کٹی نعش برآمد، تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم کے علاقہ معصوم شاہ روڈ گلبرگ کالونی کا رہائشی30سالہ منیر کا اپنی بیو ی سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس کی بیوی میکے چلی گئی تھی،گزشتہ روز اس کی لاش گلبرگ کالونی کے باہر پڑی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ملی،جسے دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی سر کٹی لاش کو نشتر منتقل کیا ،بعدازاں اس کے گھر کی تلاشی لی تو اس کا سالا ثاقب باتھ روم میں نہا رہا تھا جسے پولیس نے شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے،جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر منتقل کر دی ہے۔