شانگلہ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار کے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

شانگلہ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار کے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ڈ سٹرکٹ با رایسوسی ایشن الپوری سمیت تحصیل بار پورن اور چکیسر کے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ۔ججز تعیناتی میں خیبرپختونخوا کویکسر نظر انداز کیا گیا۔سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا سے امتیازی سلوک کرنے۔ایک صوبہ سے ججز کی تعیناتی مایوس کن ہے۔شانگلہ کے وکلاء کے رد عمل۔ جمعرات کے روز شانگلہ ڈسٹرکٹ بار الپوری سمیت شانگلہ کے دیگر تحصیل پورن اور چکیسر میں خیبر پختون خوا بار کونسل کے کال پر وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ۔ہڑتال کی وجہ سے کلائنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شانگلہ کے وکلاء نے سپریم کورٹ اف پاکستان میں ججز کی تعیناتی میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کرنا اور خیبر پختون خوا کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ایسا فعل قابل افسوس اور مایوس کن ہے ۔عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ اف پاکستان میں کسی ایک صوبے کی ججوں کی تعیناتی نہیں بلکہ اس میں چاروں صوبوں کے ججوں کو یکساں نمائندگی دی جانی چاہئے ۔شانگلہ کے وکلاء نے ججوں کی تعیناتی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ،عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔۔