وزیراعلٰی کے زیر صدارت ڈبلیوایس پی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس

وزیراعلٰی کے زیر صدارت ڈبلیوایس پی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (پاکستان نیوز) صوبائی حکومت نے حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ تا جمرود روڈ صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی کی خدمات پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حوالے کرنے کا اعلامیہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے بورڈآف ڈائریکٹرز کااجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان ،چیئرمین خالد مسعوداور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی انجینئر محمدنعیم خان کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران نے کی۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ اور بورڈ کے ارکان نے وزیر اعلیٰ سے ان کی جاری کردہ ہدایات بارے تبادلہ خیال کیا اور پریذنٹیشن دی جس کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ تا جمرود روڈ صفائی، ستھرائی اور پانی فراہمی کی خدمات ڈبلیو ایس ایس پی کے پاس ہی رہیں گی تاہم خدمات میں مزید بہتری لائی جائے گی اور لوگوں کو صفائی اور پینے کے پانی کی خدمات فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اجلاس میں دو روز قبل جاری ہونے والے اعلامیہ کو واپس لیکرنیا اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے تاکہ خدمات کے معیار کومزیدبلند کیا جاسکے۔