پشاور ؛ خستہ حالمکان کی چھت منہدم ، ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق

پشاور ؛ خستہ حالمکان کی چھت منہدم ، ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقہ پجگی روڈ مندرہ خیل میں غریب محنت کش کے خستہ حال مکان کی چھت منہدم ہونے سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی اور نعشوں کو ملبے سے نکال کر مردہ خانہ منتقل کیں چھت منہدم ہونے سے سامان بھی تباہ ہوگیا چھت گرنے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں افراد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر نعشوں کو نکال لیا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے کے قریب پجگی روڈ پر مندرہ خیل کے علاقہ میں خانزیب نامی شخص کے خستہ حال مکان کی بالائی منزل پر تعمیر کی گئی چاردیواری کمروں پر گرنے کے باعث ایک کمرہ کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں نیچے کمرہ میں محو خواب 25سالہ مسماۃ (ل) زوجہ خانزیب اور اس کی 5سالہ اور 2سالہ بیٹیاں ملبے تلے دب گئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاکر نیچے دبے زخمیوں کو نکال لیا اور انہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے بچیوں کی موت راستہ میں ہی واقعہ ہونے کی تصدیق کردی جبکہ خاتون بعد ازاں طبی امداد کی فراہمی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔