سیت پور، خانواہ کندائی کے مقام پر دریائے سندھ میں طغیانی، مکین نقل مکانی پر مجبور

سیت پور، خانواہ کندائی کے مقام پر دریائے سندھ میں طغیانی، مکین نقل مکانی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیت پور(نامہ نگار) دریائے سندھ میں خانواہ کندائی کے مقام پر شدید طغیانی جاری ہے۔ جس کی زد میں درجنوں بستیوں سمیت سینکڑوں مکینوں کی اراضی۔ مال مویشی متاثر ہو اہے۔ کندائی کے نزدیک بستی نوناری جو کہ پچاس گھر وں سے زائد پر مشتمل تھی دریابر ہو چکی ۔ مکینوں نے بتایا کہ یہاں ایک شہر آباد(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
تھا لیکن دریائے سندھ کی لہروں نے ان کا مکانات ۔ اراضی اور دیگر قیمتی سرمائے کو اپنی زد میں لے لیا ۔ سینکڑوں ایکڑ اراضی کے مالکان آج در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ۔مکینوں میں غلام رسول ۔ غلام حیدر۔ فیاض حسین۔ غلام اصغر ۔محمد سلیم۔ محمد نواز۔ کلیم اللہ ۔ محمد رمضان اور حافظ گل محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ چندرھبان اور لنگر واہ بند کی طرح اس بند کو بھی محکمہ انہار نے مقامی زمینداروں کی زمینیں بچانے کے لیے نقشے سے ہٹ کر بند بنایا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے دریائے سندھ کی قریبی رہائشی مکینوں کو شدید خطرات لا حق ہو چکے ہیں۔
سیلاب