ریلوے کالونیاں پانچویں روز بھی پانی سے محروم،مکین بو ند بوند کو ترس گئے

ریلوے کالونیاں پانچویں روز بھی پانی سے محروم،مکین بو ند بوند کو ترس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے کالونیوں کا پانی پانچویں روز بھی بحال نہ ہوسکا، ریلوے ملازمین کو روزہ کی حالت میں مختلف جگہوں سے پانی بھرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، اس صورتحال پر ریلوے ملازمین نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
کے مطابق ریلوے اسٹیشن ملتان کی مختلف کالونیوں کی برطانیہ دور کی ٹینکیاں 5روز قبل خراب ہوگئی تھیں جن کو تاحال تبدیل کیا جاسکا ہے اور نہ ہی خرابی دور کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے روزہ دار ریلوے ملازمین شدید گرمی میں پانی کیلئے دور دراز سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جس وجہ سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پڑنیوالی شدید گرمی روزہ دار ریلوے ملازمین کو مسائل کا سامنا ہے۔