ہشت نگری میں تاجر کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیاگیا

ہشت نگری میں تاجر کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھانہ ہشتنگری کے علاقہ گڑ منڈی میں بیج فروخت کرنیوالی پرائیویٹ کمپنی کے مالک اورسیلز منیجر نے تاجر کو لاکھوں روپوں کاٹیکہ لگاتے ہوئے سامان کی ادائیگی کیلئے دیے جانیوالے چیک کی لاکھوں کی رقم خرد برد کرلی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق گڑمنڈی کے تاجر حاجی عبدالرحمان ولد حاجی شیر گل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیج خریدنے کیلئے رقم کی ادائیگی کی غرض سے کمپنی کے مالک عمران خان اورسیلز منیجر طاہرکو 11 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا مگر ملزمان نے چیک کیش کراکر مال دینے کی بجائے اس کی لاکھوں روپوں کی رقم ہڑپ کرلی ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔