پسرور تیز ، رفتار کا درخت سے جا ٹکرا ئی ، 4دوست موقع پر جاں بحق

پسرور تیز ، رفتار کا درخت سے جا ٹکرا ئی ، 4دوست موقع پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پسرور(نمائندہ خصوصی) تیزرفتارکاربے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی ، 4نوجوان دوست موقع پر ہی جاں بحق ، ایک کو حالت زیادہ سیئریس ہونے نما پر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پسرور کے رہائشی 5دوست گزشتہ رات سیالکوٹ سے اپنی گاڑی نمبر LEC-6252 پر سوار واپس پسرور آرہے تھے کہ مالی پور سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کار کو کنٹرول نہ کر سکا جس کی وجہ سے علی یعقوب ولد محمد یعقوب سکنہ محلہ امام صاحب ،عدنان ولد محمد یوسف محلہ سیداں پسرور ، قمر شاہد ولد شاہد شاہ محلہ امام صاحب ،عثمان ولد مقصودسکنہ محلہ امام صاحب موقع پر ہی جان بحق ہو گے ، جبکہ ایک اظہر حسین ولد اکرام شاہ سکنہ محلہ سیداں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا ہے ،جان بحق اور زخمی تمام نوجوان 20سے 22سال کی عمر کے تھے حادثہ کی اطلاع پر ریسکو 1122اور تھانہ صدر پسرور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا ،سحری کے وقت جب حادثہ کی اطلاع پسرور سٹی کے مکینوں کو ملی تو شہر بھر میں نوجوان اموات کا سن کر کہرام مچ گیا ، تمام دن شہر کی تمام مارکیٹیں جوان اموات کے سوگ میں بند رہیں۔ بعد ازاں نوجوانوں کے نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جنازہ میں شریک ہر آنکھ آشکبارتھی ، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر ، کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

جاں بحق