گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) گوجر خان میں بجلی کی بد ترین ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے حکومتی احکامات کو واپڈا گوجر خان نے جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے مقامی ارکان اسمبلی بھی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر واپڈا افسران سے پوچھنے کی جرأت نہیں کر سکتے شہر میں واپڈا کا عذاب کم نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق حکومتی ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی بجائے اضافہ کر دیا گیا جبکہ دوسری طرف واپڈا گوجر خان نے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے سحری ،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں بھی گھنٹوں بجلی بند رکھنے کا عمل دیدہ دلیری کے ساتھ جاری روزہ داروں کے لیے واپڈا نے سخت مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں بدترین لوڈ شیڈنگ پر ارکان اسمبلی بھی واپڈا گوجر خان سے پوچھنے کی جرأت نہیں کرتے کہ حکومتی احکامات کو کیوں روند کر ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس سے واپڈا کے حوصلے مزید بلند ہیں کہ ہم جتنی چاہیں جب چاہیں بجلی بند رکھیں ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلانات پر عملدرآمد کروایا جائے اور واپڈا کی طرف سے جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کرایا جائے