گوجرخان،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کا احتجاج کااعلان

گوجرخان،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کا احتجاج کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)واپڈا گوجرخان کی طرف سے 18گھنٹے کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ تاجروں نے احتجاج کی کال دے دی مقامی واپڈا افسران نے حکومتی احکامات کو رد کردیا مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بندکرکے کاروباری طبقہ کونقصان اور روزہ داروں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے مقامی ارکان اسمبلی بھی اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر آنکھیں کھولیں ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال کھوکھو یونین کے صدر سعادت حسن نومی بٹ جنرل سیکرٹری زاہد حسین شاہ چیئرمین صرافہ ایسوسی ایشن شاہد قریشی سینئر نائب صدر گارمنٹس راجہ سرفراز گارمنٹس الیکٹرک ایسوسی ایشن کے شیخ نعیم باؤ آفتاب ودیگر نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ ماہ رمضان میں حکومت کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں جبکہ واپڈا افسران گوجرخان نے تمام حکومتی احکامات کو روند کررکھ دیا فورسڈ لوڈشیڈنگ کے نام پر مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے تاجربرادری کا مالی نقصان ہو رہا ہے چوبیس گھنٹوں میں اگر واپڈا نے روش نہ بدلی تو تاجر سراپا احتجاج ہونگے اور اس احتجاج کی تمام ترذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی جو ظالمانہ لوڈشیڈنگ کرکے احتجاج پر مجبورکررہے ہین ان تاجر رہنماؤں نے مقامی قیادت کو بھی کہا کہ وہ بھی جاگیں اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرائیں