دولتالہ،ماہ رمضان میں اشیاء کی قیمتیںآسمان سے باتیں کرنے لگیں

دولتالہ،ماہ رمضان میں اشیاء کی قیمتیںآسمان سے باتیں کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دولتالہ(نامہ نگار ) اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دکانداروں نے روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیاتحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی عوام لٹنے پر مجبور تفصیلات دولتالہ میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے روزہ داروں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے دہی 100/120،آم120/180،پیاز 150/180،آلو 80/120،آلو بخارا 300،لیموں250روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں علاوہ ازیں دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے قبل ازیں دولتالہ میں سستا رمضان بازار لگایا جاتا تھا جس کے باعث تحصیل انتظامیہ کے افسران و اہلکار دولتالہ میں قیمتوں کا چیک کرتے رہتے تھے جس کے باعث صورتحال قدر بہتر تھی تا ہم امسال نہ ہی بازار لگایا گیا اور نہ ہی پرائس مجسٹریٹ ،فوڈ انسپکٹر سمیت انتظامیہ کے کسی بھی افسر نے دولتالہ کا دورہ نہیں کیا دکانداروں نے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے تما م چیزوں کے ریٹ از خود متعین کر لیے ہیں اور عوام مہنگائی کی اس چکی میں پس رہے ہیں دولتالہ غربی گوجرخان کو بڑا تجارتی مرکز ہے اور ہزاروں لوگ روزانہ یہاں سے خریداری کرتے ہیں اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اے سی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ دولتالہ میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے