ڈی سی ملاکنڈ سے فون پر کوئی تکرار نہیں ہوئی ،شکیل خان

ڈی سی ملاکنڈ سے فون پر کوئی تکرار نہیں ہوئی ،شکیل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان نے اپنے اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈکے مابین ناخوشگوار تعلقات کے حوالے سے ایک مقامی روزنامے میں شائع شدہ خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے محض ایک پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی ڈی سی مالاکنڈکے ساتھ نہ تو ٹیلی فون پر کوئی تکرار ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی واقع رونما ہوا ہے جسکی وجہ سے ان کے ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعلقات خراب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی مالاکنڈ اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ انکے خوشگوار تعلقات ہیں اور صحیح طریقے سے ان کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ چل رہی ہے اور صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔مشیر وزیر اعلیٰ نے مزید کہاکہ مذکورہ خبر میں کوئی صداقت نہیں بلکہ اس طرح بعض عناصر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان اپنے مذموم عزائم کے لئے غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔