جنوبی پنجاب میں نہری پانی کی عدم فراہمی، کاشتہ فصلیں مرجھانا شروع

جنوبی پنجاب میں نہری پانی کی عدم فراہمی، کاشتہ فصلیں مرجھانا شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ نہری پانی کی عدم دستیابی سے کاشتہ فصلیں مرجھانا شروع ہوگئی ۔ دیہی علاقوں میں بجلی کے ٹیوب ویلوں پر بجلی کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے 24میں سے 20گھنٹے مسلسل ٹیوب ویل بندرہتے ہیں جس سے کسانوں کو(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
مجبوراًمہنگے ڈیزل سے ٹیوب چلانے پڑرہے ہیں جس سے فی ایکڑ پیداواری لاگت میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے کاشتکاروں کی کاشتہ فصلوں کومناسب پانی نہ ملنے کی وجہ سے مرجھانا شروع ہوگئی ۔نہروں میں دریائی بوٹی سے نہری پانی کابہاو کم ہوگیا ہے ۔کاشتکاروں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ رواں ماہ جون انتہائی خطرناک ہوتا ہے جس میں قیامت خیزگرمی پڑتی ہے اس دوران نہری پانی کی کمی ہزگر نہ کی جائے اور بجلی کے ٹیوب ویلوں پر لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کیا جائے۔
نہری پانی