پشاور،بچے سے جنسی تشدد کی کوشش تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

پشاور،بچے سے جنسی تشدد کی کوشش تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)متھرا پولیس نے کمسن بچے سے زبردستی جنسی ذیادتی کرنے کی کوشش کرنے اوراسے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کرنیوالے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا متھرہ کے علاقہ کانیزہ کے رہائشی فضل منان ولد عباداللہ نے پولیس کو ر پورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اس کا کمسن بیٹا کانیزہ ارضیات میں موجود تھا اس دوران ملزمان احسان شاہ ، مصطفی اورجہانگیر ساکنان کانیزہ نے اسکے بیٹے کو زبردستی جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اوراسے تشدد کرکے زخمی کردیا پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔