پشاور،14سالہ لڑکا سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

پشاور،14سالہ لڑکا سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)پہاڑی پور ہ میں رنگ ر و ڈ پر واقع سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران 14 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر سوئمنگ پول کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق دلہ زاک روڈ رینگ روڈ کے رہائشی گل محمد ولد گل احمد نے پہاڑی پورہ تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اس کا 14 سالہ بیٹا سلیمان دوستوں کیساتھ سوئمنگ پول میں نہانے کیلئے رینگ روڈ پر واقع فریش واٹر سوئمنگ پول گیا تھا جہان نہانے کیدوران پول انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے وہ پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر سوئمنگ پول کے مالکان طارق خلیل ، شوکت اورسجاد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے شوکت کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔