ریگی میں گھر پر مسلح افراد کا دھاوا،نوجوان زخمی

ریگی میں گھر پر مسلح افراد کا دھاوا،نوجوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاورکے علاقہ ریگی برج ڈھیرے میں مسلح افراد نے رقم کے تنازعہ پر گھر پر دھاوا بولتے ہوئے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا اورگھر میں کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی موٹر کار بھی ہمراہ لے گئے پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق برج ڈھیرے کے رہائشی ارشد ولد زیارت نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے گھر کی بیٹھک میں موجود تھا اس دوران ملزمان صغیر ، ضمیر ، دولت پسران فضل الرحمان اورحمادنے اپنے دیگر 16 ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھرپر دھاوا بول دیا اور اسے اسلحہ کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کردیا مسلح ملزمان زبردستی اس کے گھر سے موٹر کار بھی ساتھ لے گئے مدعی کے مطابق اس کے بھائی کا ملزمان کے ساتھ لین دین کا تنازعہ ہے پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کرلی ہے ۔