خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کے زیر اہتمام شارٹ لسٹنگ ٹیسٹ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کے زیر اہتمام شارٹ لسٹنگ ٹیسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق تمام متعلقہ افراد کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبائی مینجمنٹ سروسز(PMS) اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز (ETOs) (بی ایس۔17)کی پوسٹوں کے لئے کمشن مقابلے کے امتحانات سے پہلے لازمی مضامین انگریزی،اسلامیات،معلومات عامہ؍حالات حاضرہ،ایوری ڈے سائنس اور مطالعہ پاکستان پر مشتمل ایم سی کیوز پر مبنی سوالات پر مشتمل شارٹ لسٹنگ ٹیسٹ کاانعقاد دو ماہ کے اندر کرے گا۔الگ اہداف؍پاسنگ مارکس،زون کوٹہ،زونل حصے؍کوٹہ 50امیدوار فی پوسٹ کی شرح سے مقرر کیا جائے گا تاہم چالیس فیصد سے کم نمبرات حاصل کرنے والے امیدواروں کو فیل تصور کیا جائے گا۔