ارکان اسمبلی، انتظامی و پولیس افسران کے دورے، رمضان بازاروں میں انتظامات کا جائزہ

ارکان اسمبلی، انتظامی و پولیس افسران کے دورے، رمضان بازاروں میں انتظامات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ دنیا پور ‘ خانیوال ‘ عبدالحکیم ‘ مظفر گڑھ ‘ میلسی ‘ بوریوالا ‘ گگو منڈی ‘ وہاری ‘ لودھراں ‘ احمد پور شرقیہ ‘ بہاولپور ‘ ہیڈ راجکاں ‘ چوک اعظم ‘ چوبارہ ‘صادق آباد ‘ رحیم یار خان ( خبر نگار ‘ کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) ارکان اسمبلی ‘ انتظامی ‘ پولیس اور محکمہ صحت افسران کے اچانک مختلف رمضان بازاروں کے دورے ‘ (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
شہریوں کے مسائل سنے ‘ سکیورٹی اقدامات ‘ نرخناموں ‘ اشیاء کی کوالٹی اور مقدار سمیت نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا ‘ رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو ، ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید ‘ ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود ججہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ خرم شہزاد ‘ سیکرٹری عشرہ زکوٰۃ پنجاب احسن اقبال بھی رمضان بازار پہنچ گئے ‘ اس سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان، سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روزاچانک رمضان بازار ڈیرہ اڈہ پہنچ گئے۔ جہاں انھوں نے اشیاء کے نرخ معلوم کئے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اشیاء کی کوالٹی اور معیار بہتر ہونا چاہئے۔انھوں نے رمضان بازار میں مارکیٹ انسپکٹرز کو بھی ہدایت کی کہ اشیاء کے نرخوں پر مسلسل نظر رکھیں۔اس موقع پر انھوں نے رمضان بازار میں سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ نے رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹاؤنز کو ہدایت کی کہ اپنی حدود میں دن کے اوقات میں کھلنے والے ہوٹلوں کو سیل کرکے مالکان کوجیل میں ڈالا جائے ۔ رمضان المبارک کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظر جاوید اور ضلعی آفیسران بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے گزشتہ روز مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری ارشد کے ہمراہ شمس آباد ، مدنی چوک اور ممتاز آباد رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور شہریوں کے مسائل سنے ۔ رمضان المبارک کے تیسرے روز سکیورٹی کے حوالے سے سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت کے مطابق تمام انتظامی امور کو چیک کرنے کے لئے تمام ایس ڈی او اور ایس ایچ اوز سے خصوصی میٹنگ کی گئی جس کی صدارت ایس پی سٹی ڈویژن نے کی ، تمام افسران کو بریف کیا گیا کہ مساجد کے علاوہ رمضان بازار جہاں پر زیادہ رش ہوتا ہے۔ ایس ایس پی اپریشنز ملتان ڈاکٹررضوان نے کہا کہ دور حاضر میں پاکستان کو شدید سکیورٹی خدشات ہیں ۔عوام کو چاہیے کہ کسی بھی قسم کی مشکوک نقل و حرکت اپنے گردونواح دیکھیں خاص کر مساجد یا امام بارگاہوں کے اردگرد تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15یااپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع دیں تاکہ حالات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتا ن ڈ اکٹر رضوان کا ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کے ساتھ نیو سبزی منڈی کا دورہ،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کے علاوہ چوکی انچارج نیو سبزی منڈی شاہ رکن عالم وزٹ کے دوران موجود تھے،ایس ایس پی اپریشنز ملتا ن ڈاکٹر رضوان نے نیو سبزی منڈی اشیا ء کے معیار کو چیک کیا جس کے دوران چیکنگ سبزی منڈی کے عہدیداران کو منڈی صفائی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔ دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی و قائد شہید کانجو گروپ عبدالر حمن خاں کانجو نے رمضان بازار دنیا پور کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز سے اشیاء کی قیمتو ں اور ان کے معیار کے متعلق پوچھا اس موقع پر ان کےء ہمراہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری نصیب گجر اور دیگر بھی موجود تھے ادھر ڈی سی او لو دہرا ں شاہد نیاز اور ڈی پی او اسدسرفراز نے بھی رمضان بازار کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا انہو ں نے بھی مختلف سٹالز پر اشیاء کی قیمتو ں اور معیار کا جائزہ لیا ااس موقع پر شہید کانجو گروپ کے چیف آ رگنائزر راؤ عابد علی خا ں ،ڈی ایس پی اسحاق سیال ،ایس ایچ او سٹی اختر حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ خانیوال، سے بیورو نیوز، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں لوگوں کو عام مارکیٹ میں معیاری اور سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے لیے روزانہ سبزی منڈیوں کا معائنہ کروں گا ۔ یہ بات انہوں نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر سبزی منڈی کے اچانک معائنہ کے دوران کہی ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد جہانگیر ‘ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالغفارو دیگر سرکاری افسرا ن بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور کیلے ‘ سیب ‘آڑو ‘ خوبانی ‘ ٹماٹر ‘ آم ‘ سبز مرچ ‘ آلو ‘ پیاز ‘ کھجور و دیگر مقامی اور باہر سے آنے والی سبزیوں اور پھلوں کے معیار کی چیکنگ کی ۔ انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ‘ستھرائی ‘ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ بعد ازاں انہوں نے خانیوال کے مختلف بازاروں ‘ چوکوں اور علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے سبزی منڈی کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات سمیت نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے اس مو قع سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ‘ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کو ہدایات دی کے سبزی منڈ ی میں سی سی ٹی وی کیمروں کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ ہر آنے جانے والے شخص کی نقل وحرکت کا پتہ چل سکے۔ڈی پی او اپنے معائنہ کے دوران سبزیوں کے معیار اور رسد سمیت نیلامی کے عمل کی تفصیلی چیکنگ کی۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈی پی او خانیوال جہاں زیب نذیر نے عبدالحکیم کے رمضان بازار کو سیکورٹی رسک کیوجہ سے سڑک سے مذید پیچھے کرنے کا حکم دیا ہے ، جبکہ اس کا مین دروازہ اور خرید وفروخت کے لئے جانب شمال والی سڑک کو استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے،رمضان بازار عبدالحکیم باگڑ روڈ پر مار کیٹ کمیٹی کے سامنے لگا ہواہے ،جہاں پارکنگ اور ٹریفک جام ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، شہریوں نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس سے سیکورٹی کا این او سی لیکر مذکورہ جگہ پر مٹی کی دو تین فٹ بھرائی کر کے اس جگہ ٹف ٹائل لگاکر اس جگہ کو صاف ستھرا کرکے رمضان بازر اور عید بازار اور جمعہ بازار کے علاوہ سیاسی اجتماعات اور نماز جنازہ کے لئے بھی مذکورہ جگہ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او خانیوال خالد محمودشیخ کی ہدایت پر محکمہ صحت کے افسران ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدآصف اور سینٹری انسپکٹر اقبال کا مخدوم پور کا دورہ درجن بھر سے زائد بیکریوں اور سوڈا واٹر کمپنیوں کے سیمپللے کر لیبارٹری ملتان بھجوادیئے ڈاکٹر آصف نے پورے بازار کا شاپ ٹو شاپ معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر کئی دکانداروں کو جرمانے کئے جبکہ گلے سڑے پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والوں کے ٹھیلے اٹھوادیئے خانیوال سے بیورو نیوزکے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک جلیل عمران غِلزئی نے رمضان بازار کبیروالا کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک جلیل عمران غِلزئی نے کہاکہ دوران ڈیوٹی کسی کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاران سے تفصیلی گفتگو کی اور انہیں بریفنگ دی اور کہاکہ خریداری کیلئے آنے والوں کو روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین اور دیگر معلومات کے حوالے سے آگاہی دیں ۔بعدازاں انہوں نے دیگر مقامات پر بھی ٹریفک ڈیوٹیاں چیک کیں اور ملازمین کو بریفنگ دی ۔مظفر گڑھ سے سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں ضلع کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں، تمام سٹالوں پر روزانہ کا نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزں کئے جائیں، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ علی پور،جتوئی اور شہر سلطان کے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے رمضان بازاروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے مزید سٹال لگائے جائیں جہاں عوام کی ضروریات کے مطابق تمام اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہوں، ڈی سی او نے آٹے اور چینی کے سٹالوں کو بھی معائنہ کیا اور ان کے معیار کی پڑتال کی۔مظفرگڑھ سے نما ئندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ خرم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازارسے آٹے کے سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھی بھجوائے گئے۔اس موقع پر انھوں نے رمضان بازار کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیااور رمضان بازار کے داخلی وخارجی راستے کا معائنہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ نے انھیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ خرم شہزاد نے رمضان بازاروں کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں رمضان بازار میں فراہم کیے جانے والے سستے آٹے کا معیار جانچنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے 2فلور ملوں بینوفلور ملزاور بوٹا ملز کے آٹے کے تھیلوں سے سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری روانہ کردئیے ۔ اس موقع پر سماجی رہنماء ماجد رحیم خانزادہ بھی ہمراہ تھے۔میلسی سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق ڈسڑ کٹ کوارڈ نیشن آ فیسر وہا ڑی علی اکبر بھٹی کا رمضان سستا بازار کا دورہ واک تھرو گیٹ کا معا ئنہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا بخا ری اور ٹی ایم او چو ہدری محمد ندیم کی کوششوں کو سراہا اس موقع پر ڈی ایس پی میلسی چوہدری شبیر احمد وڑائچ تحصیلدار ملک محمد آ فتاب ڈوگر ، نائب تحصیلدارچوہدری مشتاق احمد چد ھڑ تحصیل آ فیسر آ ئی اینڈ ایس چوہدری عبدالغفار بھی موجود تھے اس موقع پر انجمن تاجران ایکشن کمیٹی میلسی کے صدر چوہدری غلام محمد خلجی ، امن کمیٹی تحصیل میلسی کے رکن مولانا زاہد احمد خان شیروانی حاجی محمد امین اور دیگر شہریوں نے ڈی سی او کو مارکیٹ کمیٹی میلسی کے سیکرٹری کو مستقل بنیادوں پر تعینات کر نیکا مطالبہ کیا۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اے ڈی سی وہاڑی رانا محمدسلیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی چوہدری محمداصغرسہوکے ہمراہ رمضان بازار میلسی کے دورہ کے موقع پر پھل فروٹ ۔سبزیوں ۔گوشت کے اسٹال سمیت آٹے کے سٹال کا بھی معائنہ کیا آٹے کے وزن اور کوالٹی کوبھی چیک کیا جو کہ مقررہ معیار کے عین مطابق پایا گیا اس موقع پرچوہدری محمدندیم ٹی ایم او میلسی ۔ شہزاد جعفری فوڈ انسپکٹر میلسی اور وہاڑی فلورملزایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما حاجی شیخ محمداصغر علی بھی ہمراہ تھے۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں معیاری اور اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مارکیٹ کمیٹی بورے والا اور ٹی ایم اے کے زیر اہتمام لگائے گئے سستا رمضان بازار میں اسٹالوں کے معائنہ کے دوران مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ای ڈی او زراعت وہاڑی چوہدری مشتاق علی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمر سہیل کیفی ٹی ایم او رانا نوید احمد خان اور صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی کے علاوہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس بھی موجود تھے ڈی سی او نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے دال چنا اور بیسن کی قیمتوں میں مزید10روپے کلوکمی کردی گئی ہے انہوں نے چینی آٹا کریانہ فروٹ سبزیوں گوشت اورمشروبات کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علی الصبح سبزی منڈی میں جاکر اجناس کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر کے پرچون فروشوں کے لئے مناسب نرخ مقرر کریں۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق ڈی۔سی۔ او ۔وہاڑی علی اکبر بھٹی نے سہ پہر چار بجے کے قریب مقامی رمضان بازار کا دورہ کیا ان کے ہمراہ اے ۔سی بورے والہ احمر سہیل کیفی ،ای۔ ڈی۔ او ایگریکلچر چوہدری مشتاق ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ یونس ،ڈسٹرکٹ انفار میشن آ فیسر سید ماجد علی شاہ بھی موجود تھے ۔ڈی۔سی ۔او۔ وہاڑی علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار کے تمام سٹالز پر جا کر اشیاء کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر مقامی گھی ملز کے مینجنگ ڈائریکٹر راجہ عمران قیصر نے ڈی۔ سی ۔او کی تجویز پر گھی اور آ ئل کی قیمتوں میں مذید کمی کا اعلان کرتے ہوئے گھی 130روپے سے 122روپے فی کلو اور کوکنگ آ ئل 135روپے سے 130روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کیا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نا مہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشیداور ایڈیشنل کمشنر ملتان قاضی محمد ظفر نے اچانک رمضان بازار وہاڑی کا معائنہ کیا اور اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے علاوہ سہولیات کا جائزہ لیا اس دوران ڈی سی او علی اکبر بھٹی بھی رمضان بازار پہنچ گئے میاں محمد ثاقب خورشید اورایڈیشنل کمشنر قاضی محمد ظفر نے بیمار، ضعیف یا معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز کی موجودگی اور صارفین کے لیے لگیج ٹرالیوں کی موجودگی کے علاوہ خواتین و ضعیف و معذور اور بیمار افراد کے لیے آرامگاہ کی سہولت کو سراہا انہوں نے رمضان بازار کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ٹی ایم اے ایڈمنسٹریشن کو سراہا میاں محمد ثاقب خورشید اورقاضی محمد ظفر نے سیکیورٹی انتظامات دیکھے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کے اچانک معائنہ کے دوران نیلامی کے لیے موجود سبزی و فروٹ کی ٹوکریوں اور پیٹیوں کا وزن کروا کے اوسطا نرخ نکالے تو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دےئے گئے نرخوں کے تقابلی جائزہ میں نمایاں اضافہ کا رحجان دیکھتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر جاوید اقبال کی سرزنش کی اور اس کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو اپنی نگرانی میں نیلامی کرا کے نرخ مقر رکرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ی ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اعجاز سلیم منیس بھی موجود تھے ۔ لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے ڈی پی او اسد سرفرا ز کے ہمراہ آج علی الصبح سبزی منڈی لودھراں کا اچانک دورہ کیا اور منڈی میں ہونے والی اجناس کی بولیوں کا مشاہدہ کیا۔ اور متعدد پھلوں کی بولی کی نگرانی ی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد طیب خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، راحیلہ وفا سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، فرید الدین احمد انچارج سبزی منڈی، محمد فیاض انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے اس موقع پر آلو بخارہ، انگور، خوبانی ، تربوز، آم ، ٹماٹر ، پیاز ، کیلا اور دیگر فروٹ و سبزیوں کی بولی کی نگرانی کی۔ احمد پورشرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈی پی او بہا ولپور سر فراز احمد فلکی نے سستا رمضا ن بازار کا دورہ کیا اور اس مو قع پر وہاں سیکیورٹی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کا جا ئزہ لیا۔ اے ایس پی دوست محمد نے انہیں بتایا کہ رمضان بازار میں خریداری کے لئے آ نے والوں کے لئے یہا ں پر پولیس گارڈ تعینات کئے گئے ہیں۔ اور تھانہ سٹی کا عملہ بھی یہاں پر ہرو قت مو جود رہتا ہے۔ اور بازار کے اندر آ نے والوں کی مکمل تلاشی لی جاتی ہے۔ اس مو قع پر ایس ایچ او سٹی مہر عبدالجبار بھی مو جود تھے۔ بعدازاں ڈی پی او نے اے ایس پی کے ہمراہ شہر کے مختلف علا قوں کا دورہ کر کے سیکیورٹی کے لئے کئے اقداما ت کا جا ئزہ لیا۔ اے ایس پی نے اس کے متعلق بریفنگ دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ راناامجدعلی نے جام بشیرجھلن کے ہمراہ رمضان بازارکامعائنہ کیا اور لگائے گئے اسٹالوں پر جاکر ان کے ریٹس اورکوالٹی چیک کی، اس موقع پر فوکل پرسن خرم خان اخونزادہ ، جاوید بھٹی، وٹرنری ڈاکٹر اللہ بچایا،محمدشہزاد ودیگرموجودتھے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود ججہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ماہ صیا م کے دوران روزہ داروں اور عام صارفین کومعیاری اور مارکیٹ سے سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سہولیات کی فراہمی کے دوران کو ئی غفلت نہ بر تی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں حکومتی اداروں سمیت عوامی نمائندوں کی مختلف ٹیمیں فیلڈ میں مصروف عمل ہیں ۔سستے رمضان بازار یزمان کے حوالے سے ٹال فری نمبر 0800-02345 ٹی ایم اے یزمان پر دی جا سکتی ہے ۔ہیڈراجکاں سے نامہ نگار کے مطابق ماہ صیام میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، دوکاندار نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔یہ بات گزشتہ روز ڈپٹی ڈسڑ کٹ آفیسر یزمان سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالر شید شجراء نے ٹیل والا ،ہیڈراجکاں کنڈے والا پل اور شاہی والا کے دوکانداروں پر چھاپے کے دوران کہی ،انہوں نے چھاپے کے دوران متعدد دوکانداروں کو مجمو عی طور پر ہزاروں روپے کے جرمانے کئے،متعدد سبزیات اور کریانے کے دوکاندار سپیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کو دیکھ کر دوکانیں بند کرکے دوڑ گئے۔ چوک ا عظم سے نامہ نگار کے مطابق سیکرٹری عشرہ زکوۃ پنجاب محمد احسن اقبال نے چوک اعظم سستا رمضان بازارکا وزٹ کیا دوران وزٹ معیار، مقدار اور ریٹوں کو چیک کیا آٹا کا وزن کیا گیا اس موقع پر ACچوبارہ ارشد وٹو،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی لیہ عباس کھوسہ،سی او یونٹ چوک اعظم خالد محمود،فوڈ انسپکٹر بابر گوندل عابدعلی ،ظفر اقبال نیوی،عبدالحفیظ علوی اور امانت لاہوری ہمراہ تھے۔ ظفر اقبال نیوی کے توجہ دلائی کہ فروٹ کم سبزیاں اسٹال زیادہ ہیں۔ جس پر انہوں نے اے سی محمدارشد وٹو کو فروٹ سٹال بڑھانے کی ہدایات کیں۔ چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سیکرٹری عشر وزکوٰۃ پنجاب احسن اقبال نے چوبارہ سستا رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ پنجاب حکومت نے اربوں روپوں کی سبسٹڈی دینے کا مقصد یہی ہے کہ غریب لوگ بھی ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں روزہ رکھنے اور افطار کرنے میں مہنگائی کے جن سے نجات حاصل کر سکیں اور سستا رمضان کے سٹالوں پر پھل فروٹ ،دالیں ،چینی ،مشروبات ،گوشت وغیرہ کی کوالٹی اور کوانٹیتی بہتر رکھنے کے لیے ہر وقت انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں بعد ازاں انہوں نے سستا رمضان بازار میں لگے ہوئے اسٹالوں پر پھل فروٹ اور دوسری اشیائے خورد نوش چیزوں کا معائنہ بھی کیا ۔اس موقع پر اے سی چوبارہ ارشد وٹو ،تحصیلدار چوبارہ سردار بشیر حسین خان ،ٹی ایم او چوبارہ محمد آصف بھڈوال اور ٹی او آر اظہر حیات ٹوانہ و دیگر موجود تھے ۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سبزی منڈی کے آڑھتی اور بیوپاری عوام الناس کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں‘ مہنگائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد بھٹی نے گذشتہ روز علی الصبح سبزی منڈی صادق آباد میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی کی نگرانی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سبزی منڈی کا مکمل دورہ کیا اور بولی کے نظام کی نگرانی کی۔ رحیم یارخان سے بیورو نیوز کے مطابق ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے سبزی و فروٹ مارکیٹ میں علی الصبح مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پھلوں و سبزیوں کی رسد پر مکمل نظر رکھیں اور اپنی تحصیلوں میں قبل از وقت طلب کا اندازہ لگاتے ہوئے مارکیٹ میں ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے سبزی و فروٹ مارکیٹ میں ہونے والی پھلوں کی نیلامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلو ں کے سٹاک بارے روزانہ کی بنیاد پر معلومات حاصل کریں اور پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔