پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی اور داماد سمیت 3افراد کو قتل کر دیا ِ ، ملزم گرفتار

پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی اور داماد سمیت 3افراد کو قتل کر دیا ِ ، ملزم ...
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی اور داماد سمیت 3افراد کو قتل کر دیا ِ ، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کاہنہ کے علاقے میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی اور داماد سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔

نیو نیو ز کے مطابق گھریلو تنازع پر باپ نے ملنے کیلئے گھر آئی بیٹی ،داماد  اور سمدھی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صباء نے کرامت کیساتھ ایک سال قبل اپنی پسند سے شادی  کی تھی جس پر لڑکی کے والد اشرف کو رنج تھا جس کی پاداش میں اس نے فائرنگ کی تاہم واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد اشرف نے داماد کو قبول کر لیا تھا اور وہ اکثر سسرال آتا جاتا تھا مگر آج ملزم نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے باعث تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صباء نے گھر سے بھاگ کر کرامت سے شادی کی تھی مگر اس کے بعد لڑکی کا اپنے والدین کیساتھ جھگڑا ختم ہو گیا تھا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔