ملتان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا ،میاں بیوی اور 2بچے جھلس گئے

ملتان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا ،میاں بیوی اور 2بچے ...
ملتان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا ،میاں بیوی اور 2بچے جھلس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کی تحصیل شجاع آبا دمیں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2بچے جھلس گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واقعے کے بعد ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا تاہم تیزاب کی وجہ سے چاروں افراد کے چہرے بری طرح جھلس گئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے درینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کی تللاش کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے متاثرہ خاندان کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں جس سے ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری میں مدد ملے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔