والد اغواءہونیوالی بیٹی کو پنچایت کے ذریعے واپس لا کر مار ڈالا

والد اغواءہونیوالی بیٹی کو پنچایت کے ذریعے واپس لا کر مار ڈالا
والد اغواءہونیوالی بیٹی کو پنچایت کے ذریعے واپس لا کر مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ویب ڈیسک) تھانہ موچیوالہ کے علاقہ میں مبینہ طورپر  اغواءہونے والی لڑکی کو بذریعہ پنچایت واپس لا کر باپ نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبری 444 کے رہائشی عبدالرحمن نے پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے بتایا کہ سبطین کی جواں سالہ بیٹی سمعیہ ناز ایک ماہ قبل اغواءہو گئی تھی جس کو اس کے والد سبطین نے بذریعہ پنچایت واپس کرایا تھا، گذشتہ صبح اسی رنجش کی بناءپر سبطین نے مبینہ طور پر فائر کر کے سمیعہ ناز کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزید :

جھنگ -