فنڈنگ روکنے کی دھمکیوں کے بعد سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ سے نکالا: بان کی مون

فنڈنگ روکنے کی دھمکیوں کے بعد سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ سے نکالا: بان کی مون
فنڈنگ روکنے کی دھمکیوں کے بعد سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ سے نکالا: بان کی مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ یمن میں کارروائیوں پر سعودی سربراہی میں اتحاد کا نام بچوں کے حقوق کے حوالے سے بلیک لسٹ سے خارج کرنے کافیصلہ کئی ممالک کی جانب سے آنیوالے دباﺅ کے باعث کیا ہے اقوام متحدہ نے گزشتہ جمعرات کے روز سعودی اتحاد کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی فہرست میں شامل کیا اور پیر کو نام فہرست سے خارج کرنے کااعلان کیا تھا بان کی مون نے کہا سعودی اتحاد کا نام عارضی طورپر فہرست سے نکالا گیا یہ میرے لئے بڑا تکلیف دہ اور مشکل فیصلہ تھا، فنڈز نکالے جانے کی دھمکیاں بڑھ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا فلسیطن، شام، یمن اور دیگر کئی ملکوں میں بھی بچوں کو خطرات موجود ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب نے انسانی بنیادوں پر دیئے جانیوالے فنڈنگ روکنے کی دھمکیاں دینے کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی سفیر عبداللہ المعلیّ نے کہا ہم دھمکیاں دیتے ہیں نہ ہی ہم فنڈنگ روکنے کی بات کی۔