الیکشن کمشن نے تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

الیکشن کمشن نے تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا
الیکشن کمشن نے تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشان ”بلے باز“ الاٹ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی پالیسیوں کا چوروں کو ساتھ ملا کر چوروں کو پکڑنے جیسے اقدامات کے باعث اپنی اہمیت کھو چکی ہے، کراچی الیکشن میں ضمانتیں ضبط ہونا ،کے پی کے کے ضمنی انتخابات میں چوتھے نمبر پر آنا پنجاب سندھ اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں چوتھے نمبر پر آنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نظریاتی صاف شفاف لوگوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے گی۔

مزید :

شیخوپورہ -