نواز شریف خودساختہ جلا وطنی پر ہیں : شیخ رشید

نواز شریف خودساختہ جلا وطنی پر ہیں : شیخ رشید
نواز شریف خودساختہ جلا وطنی پر ہیں : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وقت خود ساختہ جلا وطنی پر ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ۔امریکا کی پالیسی کا کوئی جواب نہیں ، بھارت سو سال سے امریکا کی خواہش تھا ۔آج کا مودی بھارت کے ماضی کے حکمرانوں جیسا نہیں ہے بلکہ وہ امریکا کو اپنے ہاتھ میں کیے ہوئے ہے تاہم چین کے بیان کے بعد قوم میں امید کی کرن جا گی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نہ صرف جمہوریت بلکہ پارلیمنٹ کو بھی خطرات لاحق ہیں ، امریکی کی پالیسیوں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ۔

وزیر خزانہ ایک دن بھی اسمبلی میں نہیں آئے اور ایک ہفتہ ہو گیا مگر حکومت سے کورم پورا نہیں ہو رہا جبکہ بجٹ اجلا س پر بحث اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -