زینت کا قتل، وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

زینت کا قتل، وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
زینت کا قتل، وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھ کی رہائشی زینت جسے8جون کو حسن نامی نوجوان سے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کرنے پر اس کی ماں نے جلا کر مار ڈالا تھا کے واقعہ کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلادیا گیا
وزیراعظم نواز شریف نے زینت کو جلائے جانے کے واقعہ کو اسلامی روایات کے منافی قرار دیا ہے۔وزیراعظم نے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسی بارے میں۔۔گلا دبا کر جلایا گیا ، کسی نے پانی بھی نہ ڈالا
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
زینت نے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی لیکن غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا

مزید :

قومی -اہم خبریں -