بھارت اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا: بھارت متعدد سینئرز کی خدمات سے محروم

بھارت اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا: بھارت متعدد سینئرز کی خدمات ...
بھارت اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا: بھارت متعدد سینئرز کی خدمات سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(نیوز ڈیسک)بھارت اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا۔ بھارت کی ٹیم پہلے ہی زمبابوے میں پہنچ چکی ہے۔ اس ٹیم کو کئی سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔اس دورے میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائینگے۔ بھارت کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کرینگے جبکہ ٹیم میں پانچ ایسے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جنہوں نے ابھی تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا۔ ان میں فیض فضل، چاہل، کرن نائر،منڈیپ سنگھ اور جیانت یادیو شامل ہیں۔ ٹیم کو ویرات کوہلی، اجینکا ریحانے ،سریش رائنا، شیکھر ڈھون ، محمد شامی، بھونیشور کمار، یوراج سنگھ ،روہت شرما، ایشانت شرما، رویدرا جدیجہ،ہر بھجن سنگھ اور اشیش نہرا سمیت کئی کھلاڑی شامل نہیں ۔

مزید :

کھیل -