مانچسٹر جانے والے شاہین ایئر لائن کے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے،کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ، ہنگامی لینڈنگ

مانچسٹر جانے والے شاہین ایئر لائن کے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے،کراچی ایئرپورٹ پر ...
مانچسٹر جانے والے شاہین ایئر لائن کے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے،کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ، ہنگامی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طیارے میں فنی خرابی کے باعث برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے والی شاہین ائر لائنز کی پرواز901 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نگ کروانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس کے بعد اس طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔ اس سے پہلے  آگ لگنے کے خدشے کے پیش نظر کراچی کے اوپر پرواز کرکے ٹینک میں موجود فیول کو ختم کیا گیا جبکہ رن وے کے دونوں اطراف فائر ٹینڈر تعینات کرکے دیگر پروازوں کے لیے ایئرپورٹ بند کردیاگیا ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اس طیارے میں 150مسافر سوار تھے ۔میڈیا نیوز کے مطابق طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے سے پہلے ہنگامی اقدامات کئے گئے اور رن وے پر ایمبولنسز سمیت تمام امدادی اداروں کی گاڑیاں موجود تھیں۔اس موقع پر ایئرپورٹ پر ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا اور رن وے کی تمام لائٹیں جلا دی گئی تھیں۔جیو نیوز کے مطابق ممکنہ طور پر طیارے کے ٹائر برسٹ ہوگئے تھے۔ جب یہ طیارہ کراچی ائرپورٹ پر نچلی پرواز کر رہا تھا توکنٹرول ٹاور سے انجینئرز نے اس کے کھلے ہوئے پہیوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران پائلٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ نئی ہدایات تک جہاز کے چکر لگاتا رہے۔اس کو چکر لگانے کے احکامات اس لئے دیئے گئے تاکہ طیارے کا تیل ختم ہو سکے اور اس کی محفوظ طریقے سے لینڈنگ ہو سکے۔دوسری طرف شاہین ائر لائن کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جہاز کے تمام ٹائر درست حالت میں ہیں ۔

مزید :

قومی -