ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے خطبات ’’اسلام میں خواتین کے حقوق اور تحفظ‘‘ پر دئیے گئے

ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے خطبات ’’اسلام میں خواتین کے حقوق اور تحفظ‘‘ پر ...
ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے خطبات ’’اسلام میں خواتین کے حقوق اور تحفظ‘‘ پر دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( صباح نیوز) پاکستان علماء کونسل سے متصل وفاق المساجد پاکستان کے تحت ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے خطبات ’’اسلام میں خواتین کے حقوق اور تحفظ‘‘ پر دئیے گئے۔خواتین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ حکومت اور معاشرہ کی بے حسی کی دلیل ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان سے متصل ملک بھرکی مساجد میں علماء ،آئمہ اور خطباء نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مقررین نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔خیبر پختونخواہ ، پنجاب اورسندھ میں بچیوں کو جلائے جانے کے واقعات درندگی ،سفاکیت کی بدترین مثالیں ہیں لیکن افسوس کہ حکومت اور معاشرہ کی بے حسی قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا تحفظ اور احترام کا درس دیتا ہے کسی فرد گروہ ، جماعت کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کو ختم یا سلب کرنے کا فیصلہ کرے۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد خلفائے راشدینؓ جوہر ٹاؤن لاہور ،صوبائی صدر پنجاب حافظ محمد امجد ، علامہ شبیر احمد عثمانی نے( فیصل آباد )، مولانا ایوب صفدر (گوجرانوالہ) ،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)، مولانا اسد اللہ فاروق(لاہور)،مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد)، مولانا اسعد زکریا(کراچی)،مفتی وحید احمد سواتی(کوئٹہ)، مولانا نعمان حاشر (راولپنڈی)،مولانا عمر عثمانی (گجرات)، مولانا انوار الحق مجاہد (ملتان )،مولانا محمد احمد مکی (مظفر گڑھ)، مفتی عمر فاروق (خانیوال)،سید عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)،مولانا سعد اللہ لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا رسال الدین آزاد(قصور)،مولانا محمد مشتاق لاہوری (لاہور)،مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑہ)، قاری وقار احمد عثمانی(سرگردھا)، مولانا شفیع قاسمی(ساہیوال)، مولاناطارق ندیم(پاکپتن)،مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ)،حاجی طیب شاد قادری(ننکانہ صاحب) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ)، مولانا عبد العلیم (جھنگ) انہوں نے علماء ، آئمہ اور خطباء سے اپیل کی کہ وہ غیرت کے نام پر قتل ، قرآن سے شادی ،جہیز جیسی رسم کیخلاف اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں عوام الناس کورہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔

مزید :

اسلام آباد -