’جب تک اس آدمی کو شادی کیلئے پیاری سی لڑکی نہیں مل جاتی اسے گاڑی چلانے کی اجازت دے دو‘ عدالتی تاریخ کا انوکھا ترین فیصلہ آگیا

’جب تک اس آدمی کو شادی کیلئے پیاری سی لڑکی نہیں مل جاتی اسے گاڑی چلانے کی ...
’جب تک اس آدمی کو شادی کیلئے پیاری سی لڑکی نہیں مل جاتی اسے گاڑی چلانے کی اجازت دے دو‘ عدالتی تاریخ کا انوکھا ترین فیصلہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن (نیوز ڈیسک) آئر لینڈ کی ایک عدالت کی طرف سے سنائے گئے انوکھے فیصلے نے عدالتی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔ دی آئرش ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کوکیری کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ شخص جان اوشیا کو عدالت نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر تین سال کے لئے ڈرائیونگ کی پابندی کی سزا سنائی تھی۔ جب عدالت کی طرف سے یہ سزا سنائی گئی تو ملزم نے درخواست کی کہ وہ روزانہ تقریباً 10 کلومیٹر گاڑی چلا کر اپنے فارم پر جاتا ہے اور اگر اس پر ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی عائد کردی گئی تو اس کی گائیں شدید متاثر ہوں گی اور اس کا کاروبار ٹھپ ہوجائے گا۔

شوہر نے ائیرپورٹ پر ہی اپنی بیگم کی جان لے لی، وجہ ایسی عجیب و غریب کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
جج صاحب نے پوچھا کہ کیا ملزم کو کوئی دوست یا اچھا ہمسایہ میسر نہیں جو اس کے لئے ڈرائیونگ کرسکے۔ ملزم اوشیا کا کہنا تھا کہ اس کے دوست اور ہمسائے بس ٹھیک ہی ہیں لیکن اتنے اچھے نہیں کہ اس کے لئے روزانہ ڈرائیونگ کی خدمات سرانجام دے سکیں۔ اس پر جج نے اوشیا سے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہے، اس کا جواب ”نہیں“ تھا۔ تب جج صاحب کہنے لگے کہ ”تم شادی کے لئے کوئی اچھی سی لڑکی ڈھونڈ لو جو تمہارے لئے ڈرائیونگ کرسکے تب تک کے لئے تمہاری سزا معطل کرتے ہیں۔“ ملزم اوشیا اس فیصلے پر بہت ہی خوش ہوا اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی بیوی کی تلاش شروع کردے گا۔ عدالت نے ملزم کو بیوی ڈھونڈنے کے لئے 8دسمبر تک کی مہلت دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -