گراں فروشی کرنے پر 160افراد گرفتار ،150کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا :ڈی سی او

گراں فروشی کرنے پر 160افراد گرفتار ،150کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا :ڈی ...
گراں فروشی کرنے پر 160افراد گرفتار ،150کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا :ڈی سی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہاہے کہ گراں فروشی کرنے پر 160افرا د گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ 150افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیاہے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1302دکانوں چھاپے مارے جس دوران 160افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہناتھا کہ 150افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے پر 46دکانداروں کے چالان اور 95مقدمات درج کیے گئے ہیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں ،گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

لاہور -