دنیا کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی؟ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دلہن نے کتنا زیور پہنا اور شادی پر کُل کتنا خرچ آیا؟ ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

دنیا کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی؟ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دلہن نے کتنا زیور پہنا ...
دنیا کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی؟ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دلہن نے کتنا زیور پہنا اور شادی پر کُل کتنا خرچ آیا؟ ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک روسی کھرب پتی شخص نے اپنے بیٹے کی ماسکو میں ہونے والی شادی کی تقریب پر 20لاکھ ڈالر(تقریباً 20کروڑ روپے)اڑا ڈالے ہیں اور اس شادی کودنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ دولہے سرگیس کراپیٹیان (Sargis Karapetyan) نے اپنی 25سالہ دلہن سیلومے کنٹسراشویلی (Salome Kintsurashvili)کے ساتھ شادی کرنے کے لیے روس میں انتہائی لگژری تقریب کا انعقاد کیا۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق سرگیس کا والد سیمویل کراپیٹیان روس کا 28واں امیر ترین آدمی ہے۔ سیمویل کا تعلق بنیادی طور پر آرمینیا سے ہے مگر وہ ماسکو میں رہائش پذیر ہے۔ اس کا پراپرٹی کا کاروبار ہے اور اس کے روس میں 33شاپنگ سنٹر، 4آفس کمپلیکس اور 8ہوٹل ہیں۔ اس کے کل اثاثے 4ارب ڈالر(تقریباً4کھرب روپے) کے ہیں۔ اب اس نے اپنے بیٹے کی شادی کو بھی روس کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی بنا دیا ہے جس میں آرمینیا کے صدر سیرز سرگئی سیانو(Serzh Sargisyanu)نے بھی شرکت کی۔

نرسری میں پڑھنے و الی 5 سالہ عرب بچی نے پاس ہونے کی خوشی میں اپنی ٹیچر کو ایسا قیمتی ترین تحفہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی اس شاہ خرچی پر دنگ رہ جائیں گے

تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے ایڈم لیوین سمیت یوکرین، آرمینیا اور روس کے درجن بھر شہرت یافتہ گلوکاروں اور گلوکاراﺅں کو بلایا گیا تھا ۔ تقریب میں صرف رقص و موسیقی کے اہتمام پر ہی 5لاکھ ڈالر (تقریباً 5کروڑ روپے)خرچ کیے گئے۔ دلہن کے لیے لبنان کی معروف ڈریس ڈیزائنر سے خصوصی ملبوسات تیار کروائے گئے تھے۔ دلہن کے لباس کی اصل قیمت تو معلوم نہیں ہو سکی تاہم لبنان کی اس ڈیزائنر کے ملبوسات کی کم از کم قیمت 35ہزار ڈالر(تقریباً 35لاکھ روپے) ہوتی ہے اس کے علاوہ دلہن نے تقریب میں 2لاکھ ڈالر (تقریباً2کروڑ روپے) کے زیورات پہنے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -