سندھ کابینہ نے مالی سال 2016-17 کے بجٹ کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے مالی سال 2016-17 کے بجٹ کی منظوری دیدی
سندھ کابینہ نے مالی سال 2016-17 کے بجٹ کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ نے مالی سال 2016-17 کے بجٹ کی منظوری دید ی ہے جس میں 996 نئی ترقیاتی سکیمیں بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کابینہ کے ارکان کو نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ 996 نئی سکیمیں آئندہ بجٹ میں شامل ہوں گی جبکہ تعلیم اور صحت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کیلئے سندھ حکومت کے اداروں نے ریکوری کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔

مزید :

کراچی -