سعودی لڑکی نے ایک ایسے ملک سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا،سعودی عرب میں ہنگامہ برپا

سعودی لڑکی نے ایک ایسے ملک سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی کہ انٹرنیٹ ...
سعودی لڑکی نے ایک ایسے ملک سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا،سعودی عرب میں ہنگامہ برپا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مردوں کی غیر ملکی خواتین سے شادیاں معمول کی بات ہے لیکن حال ہی میں ایک سعودی خاتون نے جب ایک شامی باشندے سے شادی کی تو سعودی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا۔ عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں حرب قبیلے کی ایک لڑکی کی شادی کی تقریب دکھائی گئی تھی۔ اس شادی کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ حرب قبیلے کی لڑکی شامی باشندے سے شادی کررہی تھی۔ سعودی خواتین کی غیر ملکیوں سے شادی کو مملکت میں پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا اور خصوصاً اعلیٰ سماجی مرتبے کے حامل حرب قبیلے کی لڑکی کی شام کے باشندے سے شادی کو تو نہایت غیرمعمولی واقعہ قرار دیا گیا۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سعودی سوشل میڈیا پر پرجوش بحث مباحثے کا آغاز ہوگیا۔ جہاں ایک طرف نسل پرستی کے مخالف اس شادی کو ایک اچھی مثال قرار دے رہے ہیں وہیں سعودی قوم پرست اس پرسخت تنقید بھی کررہے ہیں۔ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صاحب نے لکھا ”مدینہ میں سرانجام پانے والی شادی اس بات کی اچھی مثال ہے کہ خدا کے نزدیک عزت و مرتبے کا معیار صرف تقویٰ ہے، نہ کہ قومیں اور نسلیں۔“ سعودی لڑکی کی شامی مرد سے شادی کی مخالفت کرنے والے ایک صاحب نے لکھا ”یہ اس کا حق ہے کہ وہ جس سے چاہے شادی کرے لیکن کل یہ چیخ و پکار مت کرے کہ اس کا خاوند اور بچے غیر ملکی ہیں اور انہیں سعودی شہریت دی جائے۔“
سعودی خواتین کی غیر ملکیوں سے شادی کے ایک سخت ترین مخالف نے لکھا”شادی زندگی بھر کا معاملہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایک سعودی لڑکی کی شامی شخص سے شادی بہت بڑی غلطی ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ آخری سعودی لڑکی ہو جو کسی غیر ملکی سے شادی کررہی ہے ۔“


Saudi Wedding by dailypakistan

مزید :

عرب دنیا -