ڈلاس ائرپورٹ پر فائرنگ:ایک شخص زخمی،ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا

ڈلاس ائرپورٹ پر فائرنگ:ایک شخص زخمی،ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا
ڈلاس ائرپورٹ پر فائرنگ:ایک شخص زخمی،ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈلاس(نیوز ڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں لوفیلڈ ائر ائر پورٹ پر فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔فون سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ائر پورٹ پر تعینات ایک گارڈ فائرنگ کی آواز سن کر اپنی گن لوڈ کر تا ہے۔ویڈیو میں اس کی آواز آتی ہے کہ ہینڈز اپ۔ویڈیو میں ایک خاتون کی آوازیں بھی آتی ہیں جو چلا رہی ہوتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایک شخص کو ہسپتال لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اب یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ خاتون تھی یا کوئی اور۔فائرنگ سے ایک کار کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ واقعہ کے بعد ائرپورٹ کے گیٹ بند کر دیئے گئے اور کسی کو باہر یا اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس اور دوسرے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی۔