بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کافیصلہ کرلیا

بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ...
بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کافیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پیر ا میڈیکل سٹاف نے صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر صحت اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ڈاکٹر حفیظ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں ۔ادھر صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹروں پر تشدد کی تحقیقات کر رہے ہیں ،تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر اسد کو 20لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال دی ہوئی تھی ۔

مزید :

کوئٹہ -