ڈرگ کورٹ : میڈیکل سٹور زکے 10مالکان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

ڈرگ کورٹ : میڈیکل سٹور زکے 10مالکان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں
ڈرگ کورٹ : میڈیکل سٹور زکے 10مالکان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 10میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف چالان ڈرگ انسپکٹروں نے پیش کیے تھے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف پیش کئے گے چالانوں کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں زیادہ تر ان میڈیکل سٹوروں کے مالکان پیش ہوئے جن کے پاس سٹور چلانے کے لائسنس موجود نہیں تھے میڈیکل سٹوروں کے مالکان عدالت میں معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جس پر عدالت نے دس میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ایک ایک سال قید اور مجموعی طور پر چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔جن میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو سزائیں ہوئی ان میں وقارعظیم۔ محمد ندیم۔ محمد وقاص،رفاقت علی، ذیشان میڈیکل سٹور سمیت 10مالکان شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -