دوران پرواز نوجوان جوڑے نے جہاز کی سیٹ کو ہی اپنابیڈ روم سمجھ لیا، ایسی شرمناک ترین حرکت کہ پورے جہاز میں افراتفری پھیل گئی، وہ کام کردیا جو تاریخ میں کسی نے نہ کیا
مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی سفر کے دوران مسافروں کو تفریح طبع کیلئے دلچسپ اور تفریحی فلمیں دکھائی جاتی ہیں لیکن گزشتہ روز ریان ائیر کی ایک پرواز میں موجود ایک نوجوان جوڑے نے اپنی ہی شرمناک فلم چلادی، جسے دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ پرواز مانچسٹر سے سپین کے سیاحتی جزیرے ابیزا جارہی تھی۔ طیارے کو اڑان بھرے ایک گھنٹہ گزر چکا تھا کہ جب شراب کے نشے میں دھت ایک جوڑے نے جنسی اٹھکیلیاں شروع کردیں۔ ان کے قریب بیٹھی خاتون مسافر کریان ولیمز کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فحش باتیں کررہے تھے لیکن ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ معاملہ باتوں سے بہت آگے نکل جائے گا۔ کچھ ہی دیر بعد دونوں نے خود کو برہنہ کیا اور سب مسافروں کے سامنے ہی بے حیائی میں مصروف ہوگئے۔
’میں اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنا چاہتی ہوں تاکہ طلاق لے سکوں‘ بیگم نے یہ خواہش پوری کرنے کیلئے انتہائی خوبصورت حسینہ کو اپنے شوہر کے پیچھے لگادیا، پھر شوہر نے کیا کیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا، کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ دراصل۔۔۔
یہ صورتحال دیکھ کر مسافروںکے ہوش اُڑ گئے لیکن بے حیائی میں مصروف جوڑے کو ذرا شرم نہ آئی۔ وہ خاصی دیر تک اپنے شیطانی فعل میں مصروف رہے اور اگرچہ اس دوران کچھ مسافر ان کی ویڈیو بھی بناتے رہے لیکن اس سے بھی انہیں کچھ فرق نہ پڑا۔ مسافروں نے طیارے کے عملے کو بھی اس معاملے سے خبردار کیا لیکن انہوں نے بھی مداخلت کرنے کی کوشش نہ کی۔
کریان ولیمز نامی خاتون مسافر نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ”میں نے انہیں قابل اعتراض گفتگو کرتے ہوئے سنا۔ ہم اس کے بارے میں ہنس رہے تھے لیکن 10منٹ بعد انہوں نے وہ کام شروع کردیا جس کی کوئی بھی توقع نہیں کرسکتا تھا۔ وہ نشے میں بے قابو نظر آرہے تھے۔ سب کے سامنے پہلے لڑکی نے اپنی پتلون اتاری اور پھر اس کے ساتھی نوجوان نے بھی خود کو برہنہ کر لیا۔ میں نے اپنا فون نکال کر ان کی ویڈیو بنانی شروع کردی لیکن انہوں نے اپنا کام جاری رکھا۔ میرے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر اس قدر پریشان ہوئی کہ اٹھ کر وہاں سے آگے چلی گئی۔ بے حیائی کا یہ کھیل تقریباً 20منٹ تک جاری رہا اور اس دوران فضائی عملے نے کوئی مداخلت نہیں کی۔“
ریان ائیرکی جانب سے بھی اس معاملے پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ”ایک مسافر جوڑے کے قابل اعتراض رویے کی شکایت ملی ہے۔ ائیرلائن اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور الزامات ثابت ہوئے تو مذکورہ جوڑے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔“