’وہ نوجوان لڑکی ہمارے سامنے دریا میں نہا رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی، پاس جاکر دیکھا کہ کیا ہوا تو ایسا انکشاف کہ ہر کسی نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔‘

’وہ نوجوان لڑکی ہمارے سامنے دریا میں نہا رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی، پاس ...
’وہ نوجوان لڑکی ہمارے سامنے دریا میں نہا رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی، پاس جاکر دیکھا کہ کیا ہوا تو ایسا انکشاف کہ ہر کسی نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔‘

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں دریا کے کنارے نہانے والی نوجوان لڑکی پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا اور دو دن گزرنے کے باوجود اب تک لڑکی کی لاش کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اخبار ٹائم آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع اتاوا کے گاﺅں چاکر نگر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی نیرج ہندو رسم ’ایکا دیشی برت‘ کی ادائیگی کے لئے دریائے چمبل پر نہانے گئی تھی۔ جب وہ دریا کے کنارے نہا رہی تھی تو اچانک ایک مگر مچھ اس پر چھپٹا اور اسے دبوچ کر پانی میں غائب ہو گیا۔ لڑکی کے اہلخانہ بھی اس کے پاس موجود تھے جنہوں نے بہت چیخ و پکار کی لیکن اسے بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کر پائے۔ پولیس اور غوطہ خور گزشتہ دو دن سے لڑکی کی لاش ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔

میاں بیوی نے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں نہانے سے پہلے اس میں نظر دوڑائی تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہوش ہی اڑ گئے

مقامی فورسٹ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دریائے چمبل میں مگر مچھوں کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے اور پانی سطح کم ہونے کی وجہ سے وہ اکثر کناروں پر آجاتے ہیں۔ ڈویژنل فورسٹ آفیسر انیل پٹیل کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں مادہ مگر مچھ دریا کنارے انڈے دیتی ہے اور ایسی صورت میں کوئی بھی شے اسے اپنے انڈوں کے پاس نظر آئے تو اس پر حملہ کر دیتی ہے۔ غالباً بدقسمت لڑکی بھی غلطی سے دریا کنارے کسی ایک ایسی جگہ جا پہنچی تھی جہاں مادہ مگر مچھ نے انڈے دے رکھے تھے۔ انیل پٹیل نے لوگوں کو خبردار کیا کہ موسم گرما میں مگر مچھوں والے علاقے میں دریا سے دور رہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس