غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے امیروں کی نسبت بے حد جلدی بالغ ہوجاتے ہیں کیونکہ غربت میں۔۔۔ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن بات بتادی

غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے امیروں کی نسبت بے حد جلدی بالغ ہوجاتے ہیں ...
غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے امیروں کی نسبت بے حد جلدی بالغ ہوجاتے ہیں کیونکہ غربت میں۔۔۔ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن بات بتادی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو ہم نے سن رکھا تھا کہ تفکرات زمانہ آدمی کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے بلوغت کے متعلق بھی ایسا ہی انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے امیر گھروں کے بچوں کی نسبت 4گنا جلدی بالغ ہو جاتے ہیں کیونکہ غربت سے لاحق ہونے والا ذہنی دباﺅ اور پریشانی غریب بچوں میں تولیدی ہارمونز کی پیداوار قبل از وقت شروع ہونے کا سبب بنتی ہے اور ان کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔“

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

آسٹریلیا کے مرڈوخ چلڈرنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 11سال تک کی عمر کے بچوں کے 3700والدین سے ان کی مالی حالت اور بچے کی بلوغت کے حوالے سے سوالات کیے۔ جواب کے تجزئیے سے معلوم ہوا کہ غریب گھروں کے بچوں کے جلد بالغ ہونے کے امکانات 4گنا زیادہ ہوتے ہیں۔اس سے قبل ایک تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ وقت سے پہلے آدمی کا سن بلوغت کو پہنچ جانا اس کی صحت کے لیے بھی خطرناک ہوتا ہے اور اس کے بعض مخصوص اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس