اداکارہ بننے کا فیصلہ میرا اپنا تھا،اکشرا ہاسن

اداکارہ بننے کا فیصلہ میرا اپنا تھا،اکشرا ہاسن
 اداکارہ بننے کا فیصلہ میرا اپنا تھا،اکشرا ہاسن

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار اکشرا ہاسن نے کہا کہ اداکارہ بننا ان کا اپنا انتخاب تھا۔اداکار اکشرا ہاسن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق شوبز گھرانے سے تھا لیکن اداکارہ بننا ان کا اپنا انتخاب تھا،انہوں نے کسی کے دباو میں آ کر یہ فیصلہ نہیں لیا،وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئین ہیں اور بہترین اداکار خود کو ثابت کرنے کے لئے کوشاں ہیں،اداکار کی پہلی ریلیز ہونے والی شمیتابھ تھی جو سال 2015 میں ریلیز ہوئی انہوں نے متعدد ساوتھ ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں کو محظوظ کیا۔

مزید : کلچر