صرف ایک فلم کی کامیابی شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے، سارہ لورین
لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ وہی ملک اورقومیں ترقی کرتی ہیں جہاں کام کرنے والے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کریں اوراپنے شعبے کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں۔اداکارہ نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں شوبزاوراسپورٹس دوایسے شعبے ہیں، جس کی بدولت راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا جاسکتا ہے۔
سارہ لورین نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جن لوگوں نے ایمانداری کے ساتھ منفرد کام کیا، ان کی شہرت کے چرچے آج دنیا بھرمیں ہیں اورجن فنکاروں نے کام کے بجائے ہمیشہ خبروں میں رہنے کے لیے شارٹ کٹس کو اپنایا ، ان کی بدولت آج ایک طرف فلم انڈسٹری تباہی کے دہانے پرہے اوردوسری جانب ان کا اپنا امیج اپنے ہی ملک میں نہ ہونے کے برابر ہے۔