ڈائریکٹر قیصر جاوید کی والدہ کی رسم قل ادا

ڈائریکٹر قیصر جاوید کی والدہ کی رسم قل ادا

لاہور (فلم رپورٹر)ڈائریکٹر قیصر جاوید کی والدہ کی رسم قل ادا کر دی گئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے ساتھ ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی ۔

قیصر جاوید کی والدہ بدھ کے روز انتقال کر گئی تھیں اور ان کا نماز جنازہ سینئر اداکار جواد وسیم نے پڑھایا تھا جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔

مزید : کلچر